سیارچے پر جانے والا خلائی جہاز 27 جون تک منزل پر پہنچ جائے گا، جاپانی خلائی ایجنسی

جمعہ جون 09:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) جاپانی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریٴْوگٴْو سیارچے پر جانے والا اسکا ہیابٴْسا ٹو خلائی جہاز، ساڑھے تین سال کے سفر کے بعد متوقع طور پر 27 جون تک اپنی منزل پر پہنچ جائے گا۔جاپان کی فضائی و خلائی تحقیق کی ایجنسی جاکسا نے کہا ہیکہ خلائی جہاز زمین سے تقریباً 30 کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور ریٴْوگٴْو سیارچے سے تقریباً دو ہزار ایک سو کلو میٹر دور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہیابٴْسا ٹو کے ایون انجن گزشتہ اتوار کو بند کر دیئے گئے تھے اور منزل پر پہنچنے کے آخری مرحلے میں اس کی رہنمائی کے لیے کیمرے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ خلائی جہاز ڈیڑھ سال کے عرصے میں ریٴْوگٴْو سیارچے پر تین بار اترے گا جسکا مقصد اس سیارچے کی سطح کے مواد کے نمونے حاصل کرنا ہے۔سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نمونوں میں پانی یا نامیاتی مادہ ملنے کی صورت میں اس مشن سے زندگی کے ماخذ پر مزید روشنی پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :