بڑے زلزلوں سے وسیع اقتصادی نقصانات ہو سکتے ہیں، جاپانی ماہرین

جمعہ 8 جون 2018 09:20

بڑے زلزلوں سے وسیع اقتصادی نقصانات ہو سکتے ہیں، جاپانی ماہرین
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) جاپانی ماہرین نے وسطی اور مغربی جاپان کے بحرالکاہل کے رخ پر ساحل کے قریبی سمندر میں واقع نانکائی ٹرف یا ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ کے علاقے میں انتہائی بڑے پیمانے پر زلزلہ آنے کی صورت میں اس کے طویل مدتی معاشی نقصانات کا تخمینہ پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

جاپان سوسائٹی آف سول انجینئرز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتہائی بڑا زلزلہ، نقل و حمل کے نظاموں کو منقطع کر دے گا اور پیداواری تنصیبات کو نقصان پہنچائے گا جس کے نتیجے میں پیداوار اور آمدنی میں طویل مدتی کمی آ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدترین صورت میں، نانکائی ٹرف کے زلزلے سے 128 کھرب ڈالر کا اقتصادی نقصان اور ٹوکیو کے انتہائی بڑے زلزلے سے 70 کھرب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ مجموعی نقصانات 20 سال پر محیط ہوں گے۔نانکائی ٹرف زلزلے کے نقصان کا تخمینہ جاپان کے رواں مالی سال کے بجٹ سے تقریباً چودہ گنا جبکہ ٹوکیو زلزلے سے ہو سکنے والا نقصان 8 گنا ہے۔

متعلقہ عنوان :