ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں (آج) اہم میچ میں آمنے سامنے ہوں گی

جمعہ 8 جون 2018 09:30

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں اہم میچ میں (آج) ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پاکستانی ٹیم بھی تین میچز جیت کر دوسرے اور بنگلہ دیشی ٹیم تین فتوحات حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ملائیشیا میں رواں ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج ہفتے کو آخری تین میچوں کے فیصلے ہوں گے جن میں فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گا، پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔