فٹنس مسائل، بین سٹوکس کی رواں ماہ شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شرکت مشکوک

جمعہ جون 09:30

لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس کی فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی، سٹوکس پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ سٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، ابھی تک انجری کی نوعیت معلوم نہیں ہوئی، اگلے ہفتے ان کا ایک اور سکین کیا جائے گا جس کے بعد ان کی رواں ماہ شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شرکت کے بارے معلوم ہو سکے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے رواں ماہ سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :