عالمی چیمپئن جرمنی کا فیٖفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان

جمعہ 8 جون 2018 09:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) جرمنی نے رواں ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا، مانچسٹر سٹی کے ونگر لیروئے سین کو ڈراپ کر دیا گیا، گول کیپر مینوئل نیور جنہوں نے نو ماہ بعد میدانوں میں واپسی کی تھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہو گا، عالمی چیمپئن جرمنی کو گروپ ایف میں میکسیکو، سویڈن اور کوریا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 17 جون کو ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کرے گی، جرمنی نے 2014ء میں برازیل میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اعلان کردہ سکواڈ مینوئل نیور، مارک اینڈر، کیون ٹریپ، جیروم بوٹینگ، ماتھیاس گنٹر، مونچنگ، جوشوا کیمچ، مارون انتونیو، نکلاس سیول، جولین برانڈت، جولین ڈریکسلر، لیون گورٹسکا، ایلکے گوندوگان، سامی خدیرا، ٹونی کروس، میسوت اوزل، سیبیسٹن روڈی، ماریو گومز، تھامس مولر، مارکو ریوس اور ٹیمو ورنر پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :