گوئٹے مالا میں آتش فشان پھٹنے ہلاکتوں کی تعداد 100ہوگئی

جمعہ 8 جون 2018 09:40

گوئٹے مالا سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) گوئٹے مالا سٹی میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ گوئٹے مالا سٹی میں واقع فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد100 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے حکام نے مرنے والوں کی تعداد 75 اور لاپتہ افراد کی تعداد192 بتائی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں میں مزید دھماکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آتش فشانی میں مزید شدت پیدا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سی35 کلو میٹر دور واقع آتش فشاں فیوگو پھٹنے کے بعد شہر کا ایئر پورٹ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ قرب و جوار میں رہنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :