امریکی و شمالی کورین سربراہ ملاقات سے قبل سنگاپور کے وزیرخارجہ شمالی کوریا پہنچ گئے

جمعہ جون 09:40

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) سنگاپور کے وزیرخارجہ ویویان بالاکرشنن 2 روزہ دورے پر شمالی کوریا کے دارلحکومت پیانگ یانگ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا یہ دورہ سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن کی 12 جون کو طے شدہ ملاقات سے قبل تیاریوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے پیانگ یانگ پہنچنے پر شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ یو سے ملاقات کی۔ ویویان بالاکرشنن پیانگ یانگ حکومت کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :