مصری صدر نے ہاؤسنگ وزیر کو قائم مقام وزیراعظم مقرر کر دیا

جمعہ 8 جون 2018 09:40

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کابینہ میں شامل ہاؤسنگ کے وزیر مصطفیٰ مدبولی کو قائم مقام وزیراعظم منتخب کر دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مصری وزیراعظم اور کابینہ رواں ہفتے مستعفی ہو گئی تھی، تاکہ دوسری مدت کے لیے عہدہ صدارت سنبھالنے والے السیسی نئی کابینہ مقرر کر سکیں۔ سابقہ کابینہ کے وزرا نئی کابینہ کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :