سویڈن، ازبک ٹرک حملہ آور کو عمر قید کی سزا

جمعہ 8 جون 2018 09:40

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں چرایا گیا ٹرک لوگوں پر چڑھانے کے جرم میں ازبک شخص کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ سال7 اپریل کو رحمت عقیلوف نے اس حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے میں5 افراد ہلاک جب کہ دیگر 14 زخمی ہو گئے تھے۔ عقیلوف نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے داعش کے خلاف امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کا حصہ بننے پر سویڈن کو سزا دینے کے لیے یہ حملہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :