ترکی کے ساتھ معاہدہ، امریکی وفد شامی علاقے منبج پہنچ گیا

جمعہ 8 جون 2018 09:40

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) امریکی اور ترک حکومتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد امریکی وفد شامی کرد علاقے منبج پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اب امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو اس علاقے سے نکل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ منبج شہر پر امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجو گروپ وائے پی جی کا قبضہ ہے، تاہم ترکی اس گروپ کو ’دہشت گرد‘ قرار دیتا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوآن یہ دھمکی بھی دے چکے ہیں کہ وہ اس شہر پر عسکری پیش قدمی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :