جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ، فی کس اخراجات میں کمی

جمعہ 8 جون 2018 09:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) جاپان کی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ گزشتہ برس جاپان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم انہوں نے یہاں خرچ کم کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2017 میں تقریباً 2 کروڑ 90 لاکھ سیاح جاپان آئے جو مسلسل 5ویں سال کا ریکارڈ بلند ترین تعداد تھا اور انہوں نے مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر خرچ تاہم فی کس خرچ کم ہو کر 1400 ڈالر رہا۔

وزارتی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 2015 میں ریکارڈ کئے گئے اخراجات کے عروج کے مقابلے میں 180 ڈالر کی کمی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان آنے والے غیر ملکی باشندوں کا خرچ جی ڈی پی کا صرف 0.6 فیصد رہا جبکہ جی ڈی پی میں خرچ کی شرح تھائی لینڈ میں 12 فیصد، سپین میں تقریباً 5 فیصد اور آسٹریلیا میں 2.6 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :