سعودی عرب، 29رمضان تا 10شوال بینک بند رہیں گے

جمعہ 8 جون 2018 09:40

سعودی عرب، 29رمضان تا 10شوال بینک بند رہیں گے
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ مملکت میں تمام بینک 29 رمضان تا 10شوال بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

ساما کا کہنا ہے کہ مملکت میں تمام بینک 28 رمضان کو بینک کھلے رہیں گے اور تمام بینکوں میں کاروباری لین دین (10شوال) 24جون 2018ء کو شروع ہوگا۔ ساما نے اسی کے ساتھ یہ ہدایت بھی دی ہے کہ گنجان آبادی والے علاقوں اور انتہائی اہمیت کے حامل مقامات پر بینکوں کو اپنی بعض شاخیں کھولنی پڑیں گی۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ہوائی اڈوں او ربری و بحری چوکیوں پر بینکوں کی شاخیں بد ستور کام جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :