ایران کے تبریز ایئر پورٹ پر ہیکروں کا حملہ

جمعہ 8 جون 2018 10:30

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ایرانی حکومت کے مخالف ہیکروں نے ایران کے دوسرے ہوائی اڈے کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا اور تبریز انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ٹیلی ویژن سکرینوں پر حکومت مخالف نعرہ چسپاں نظر آیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق دو ہفتے قبل ایک اور بڑے ایرانی شہر کے ہوائی اڈے کی ٹیلی وژن سکرینوں پر یہ نعرہ دکھائی دے چکا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری کنٹرول کے اخبار ’ایران‘ نے گزشتہ روز تبریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیلی وژن سکرینوں پر نظر آنے والی تصویر ٹویٹ کی ہے۔تپندگان نامی ایک گروپ نے ایئر پورٹ کے کمپیوٹر سسٹم ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے انہوں نے پوری سکرین کا ایک حکومت مخالف گرافک پیغام ایئر پورٹ کی تمام ٹیلی وژن سکرنیوں پر پوسٹ کر دیا جو چار گھنٹوں تک وہاں موجود رہا۔اس گرافک میں سیاہ پس منظر میں سفید اور سرخ رنگوں سے عبارت لکھی ہوئی تھی اور گروپ کا لوگو دائیں جانب سب سے اوپر تھا۔

متعلقہ عنوان :