مصری فوج کی جزیرہ سیناء میں کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 8 جون 2018 10:30

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) مصر جزیرہ نما سیناء میں فوج نے تازہ آپریشن میں داعش سے تعلق رکھنے والے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ۔

(جاری ہے)

مصری اخبار’الاھرام‘ کی ویب سایٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیاہے کہ شمالی سیناء میں العریش روڈ پر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم 15دہشت گردمارے گئے۔تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ لڑائی کس وقت ہوئی۔ واضح رہے کہ مصری فوج جزیرہ سینائ میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایک عرصے سے نبرد آزما ہے رواں سال فروری میں مصری فوج داعش کے خلاف جزیرہ سیناء میں فیصلہ کن آپریشن شروع کیا تھا جس میں کم سے کم 200 داعشی انتہا پسند ہلاک کردیئے گئے تھے۔