سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تعاون کے 20 معاہدے

جمعہ جون 10:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے دونوں ملکوں کی مشترکہ معاشی، ترقیاتی اور عسکری سوچ کے مظہر 44 سٹرٹیجک منصوبوں کی منظوری دی ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ان منصوبوں کی منظوری جدہ میں سعودی عرب اور یو اے ای کی کوارڈی نیشن کونسل کے پہلے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کوارڈی نیش کونسل کے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کیا گیا۔ اس کونسل کا مقصد اہدافی منصوبوں اور پروگرامات پر عمل درآمد کی رفتار اور تعاون کو تیز کرنا ہے۔کونسل کے اہداف میں عالمی سطح پر دونوں ملکوں کی معیشت، انسانی ترقی، سیاسی، سیکیورٹی اور عسکری تعاون کے انڈیکس کو فروغ دینا شامل ہے۔ نیز دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح وبہبود اور مسرت کا حصول بھی کونسل کے مقاصد میں شامل ہے۔