بھارت، تاجر کی خاندان سمیت خودکشی

جمعہ جون 10:30

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بھارت میں تاجر نے قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنے خاندان کے تمام 4 ارکان سمیت زہریلا مادہ کھا کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

بھارت کے خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع کوتوالی کے گائوں بھوور نرنجن پور میں شیو کمار جیسوال کے اہل خانہ نے زہر کھا لیا جس سے 3 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ ایک زخمی کو قریبی میڈیکل کالج میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق شیو کمار جیسوال بیسن، آٹے اور گھی کی سپلائی کا کام کرتا تھا۔ بینک اور سود خوروں کے تقاضوں اور قرض کی عدم ادائیگی سے تنگ آکر بیوی مینا اور بچوں سمیت سلفائیڈ کھاکر جان دیدی۔