سعودی عرب، 63 فیصد شہری سعودی گداگروں کو نقدی دینے کے مخالف

جمعہ 8 جون 2018 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) سعودی عرب میں کئے گئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ 63 فیصد شہری سڑکوں پر بھیک مانگنے والوں کو ایک پیسہ نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز نے گداگری کے رواج سے متعلق سعودی شہریوں کے خیالات دریافت کرنے کے لئے جائزہ تیار کرایا ہے جس سے پتہ چلا کہ 63 فیصد شہری سڑکوں پر گھومنے والے گداگروں کو پیسے نہیں دیتے۔ 41 فیصد کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں سڑکوں اور پبلک مقامات پر گداگر گھومتے رہتے ہیں۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں کچھ نہ کچھ دے ہی دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :