بھارت، انسانی اسمگلر گرفتار، 6 بچے بازیاب

جمعہ جون 10:30

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بھارتی ریاست آسام کے رانگیا ریلوے اسٹیشن پر انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے اسمگلر کو ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں نے بتایا کہ رانگیا ریلوے اسٹیشن کے سیکنڈ کلاس ویٹنگ روم کے باہر 5 لڑکیاں اور ایک بچہ مشتبہ حالت میں بیٹھے ہوئے تھے اور قریب ہی اغوا کار روہیلا سومتاری بیٹھا ہوا تھا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر اس سے پوچھ گچھ شروع کی تو انکشاف ہوا کہ یہ بچے دھیماجی کے رہنے والے ہیں اور روہیلاسومتاری انہیں مچھلی پیکنگ کرنے والی کمپنی میں کام کرنے کے لئے گجرات لے جارہا تھا۔ پولیس نے انسانی سمگلر کو حراست میں لیتے ہوئے بچوں کو چوکی منتقل کر دیا جہاں ان کے والدین کو طلب کرکے بچے حوالے کئے جائیں گے۔ سمگلر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔