کرد جنگجوؤں کے کیمپوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ترکی شمالی عراق پر حملہ کرے گا، رجب طیب اردوگان

جمعہ 8 جون 2018 11:15

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ عراق نے اگر شمالی عراق کی قندیل، سنجر اور مخمور پہاڑیوں پر واقع کرد جنگجوؤں کے کیمپوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ترکی ان پر حملہ کرے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیب اردوگان نے ٹی وی چینل سی این این ترک کے ساتھ انٹرویو میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ترکی کسی بھی دن کسی بھی وقت شمالی عراق کے قندیل پہاڑی پر حملہ کر سکتا ہے۔ ترکی شمالی عراق میں قندیل کی پہاڑیوں پر ٹھکانہ بنانے والی غیر قانونی کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے ) پر سرحد پار سے کارروائی کرتا رہتا ہے۔ ترکی نے شمالی عراق کے سنجر علاقے میں بھی فوجی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :