پاکستان میں شادی کرنے کے لیے عمران خان کے علاوہ کون سے سیاست دان ریحام خان کا ٹارگٹ تھے؟معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

میرے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں عمران خان اور شہباز شریف ریحام خان کا ٹارگٹ تھے، معروف صحافی جاوید چوہدری

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ جون 11:26

پاکستان میں شادی کرنے کے لیے عمران خان کے علاوہ کون سے سیاست دان ریحام ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08جون 2018) معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کا اپنے ایک کالم ’ریحام خان کی کتاب‘ میں کہنا ہے کہ ریحام خان نے صحافی مبین رشید کو 2016میں بتایا تھا کہ میں باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ پاکستان گئی تھی اور میرا ٹارگٹ عمران خان تھے۔مبین رشید ریحام خان کی آدھی کتاب کے مصنف بھی ہیں اور انہوں نے ریحام خان کی کتاب کے 272 صفحات بھی لکھے ہیں۔

ریحام خان نے 2016ء میں مبین رشید کو بتایا تھا کہ ’میں باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ پاکستان گئی تھی۔۔عمران خان میرا ٹارگٹ تھا‘۔جب کہ میرے ایک زرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں شہباز شریف اور عمران خان یہ دونوں عمران خان کا ٹارگٹ تھے۔۔ریحام خان ہمیشہ سے نمبر ون کی لسٹ میں آنا چاہتی تھیں۔۔ریحام خان نے 2007 میں لندن میں شاہ رخ خان کے ساتھ چند منٹ کا اشتہار بھی کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اور ان چند سیکنڈ کے لیے ریحام خان کو بہت محنت کرنا پڑی تھی۔۔ریحام خان نے پاکستان آ کر عمران خان تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی۔اور پھر ریحام خان عمران خان کا انٹر ویو کرنے میں کامیاب ہو گئی۔اورنعیم الحق نے یہ انٹر ویو کروانے میں ریحام خان کی مدد کی،جب پروگرام ختم ہوا تو عمران خان ریحام خان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔پھر دونوں میں رابطہ شروع ہوا اور بات شادی تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے والی ہے۔۔۔ریحام خان کی یہ کتاب الیکشن سے قبل پاکستان ، بھارت ترکی اور برطانیہ میں منظر عام پر آ جائے گی۔ یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے۔۔ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔

اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں۔ خاص طور پر عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک جو بھی واقعات ہوئے ان سب کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور پارٹی امور سے متعلق بھی کئی تفصیلات اس کتاب کا حصہ ہوں گی۔پارٹی کے چند اندورنی معاملات کا ذکر بھی کیا گیا ہے جب کہ عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری،مراد سعید اور عندلیب عباس سے متعلق بھی اس کتاب میں ذکر کیا گیا ہے۔