سونف کی کٹائی گچھوں میں دانے زردی مائل ہونے پر کریں،زرعی ماہرین

جمعہ 8 جون 2018 11:34

قصور۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کرچکاہو اور گچھوں میں دانے زردی مائل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریباً پورے ملک میں کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سونف کا پودا جھاڑی نماہونے کے علاوہ تین سے پانچ فٹ تک اونچا ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :