پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایڈن برگ میں 12جون سے شروع ہوگی

جمعہ 8 جون 2018 11:34

لاہور۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ایڈن برگ میں 12جون سے شروع ہوگی ۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 12جون اور دوسرا 13جون کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کے خلاف اعلان کردہ ٹیم میں فخر زمان ،احمد شہزاد ،حارث سہیل ،شعیب ملک ،آصف علی ،حسین طلعت ،سرفراز احمد ( کپتان )فہیم اشرف ،شاداب خان ،محمد نواز ،محمد عامر ،حسن علی،راحت علی ،عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں صرف بابر اعظم زخمی ہونے کی وجہ سے جگہ نہیں بناسکے ان کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :