سوناکشی سنہا کے 4 نئے گانے جلد ریلیز کئے جائیں گے

جمعہ جون 11:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے 4 نئے گانے جلد ریلیز کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا کا فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ موسیقی پر جھکائو ہے اور وہ اس سے قبل ایک گانا بھی گا چکی ہیں اور اب انہوں نے کمپوزر وشال مشرا کے ساتھ 4 نئے گانے ریکارڈ کروائے ہیں جو آئندہ چند ماہ میں ریلیز کئے جائیں گے جن میں سے ایک گانا فلم ’’یملا پگلا دیوانہ 3‘‘ کے لئے گایا گیا ہے جبکہ ان کا پہلا گانا جو پنجابی گانا ہے اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔