عمران خان کو ریحام خان کی تین عادتیں سخت نا پسند تھیں

عمران خان کو ریحام خان کا موبائل چیک کرنا، ان کی سیاست میں بے جا مداخلت اور ریحام کے بچوں کا بنی گالا میں رہنا سخت نا پسند تھا،معروف صحافی جاوید چوہدری

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ جون 11:50

عمران خان کو ریحام خان کی تین عادتیں سخت نا پسند تھیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،08جون 2018ء) معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کا اپنے ایک کالم ’ ریحام خان کی کتاب‘ میں کہنا تھا کہ عمران خان کو ریحام خان کی تین عادتیں سخت نا پسند تھیں۔۔ریحام خان عمران خان کا موبائل فون چیک کیا کرتی تھیں۔اور عمران خان کو یہ بات بلکل بھی اچھی نہیں لگتی تھی۔ایک دن عمران خان نماز پڑھ رہے تھے کہ انہوں نے سلام پھیرا۔

تو دیکھا کہ ریحام خان ان کا موبائل فون کھول کر بیٹھی ہیں۔۔عمران خان اکثر غصے سے باہر ہو جایا کرتے تھے اور کئی بار انہوں نے اپنا موبائل فون دیوار پر بھی مارا تھا۔دوسری بات یہ کہ ریحام خان کے بچے بنی گالا میں رہتے تھے،،عمران خان ان کے بچوں کے ساتھ بھی خوش نہیں تھے،،عمران خان ان کی بہنیں یہاں تک کے جمائما خان اور ان کے دونوں بیٹے بھی اس بات پر نا خوش تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ریحام خان سیاست میں بلا وجہ دخل دے رہی تھی۔۔ریحام خان تحریک انصاف کی ہونے والی میٹنگز میں بھی بیٹھ جاتی تھیں۔اور عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹس بھی کرتی تھیں۔اور یہ پارٹی کی خواتین کو مشکوک نظروں سے بھی دیکھتی تھی۔اور انہیں بے عزت کر کے نکال بھی دیتی تھیں۔۔ریحام خان کو جلسوں سے خطاب کا بھی شوق تھا۔یہ زبردستی جلسہ گاہوں میں پہنچ جاتی اور وہاں تقریر بھی کرتی اور یہ بات خان صاحب کو پسند نہیں تھی۔

ریحام خان گھر پر بیٹھنے والی عور نہیں تھی۔اور اس طرح دونوں کے درمیان جگھڑے بہت زیادہ ہوتے تھے اور بات طلاق تک پہنچ گئی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عامر پر آنے والی ہے۔۔ریحام خان کی یہ کتاب الیکشن سے قبل پاکستان،،،بھارت ترکی اور برطانیہ میں منظر عام پر آ جائے گی۔ یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے۔