امریکایورپی یونین کو ایران کے خلاف پابندیوں سے استثنا فراہم کرے، فیڈریکا موگیرینی

جمعہ 8 جون 2018 12:04

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) یورپی یونین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں سے اٴْنہیں استثنا فراہم کرے تاکہ اس کی کمپنیاں اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

امریکا کو لکھے گئے ایک خط پر یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور وزرائے خزانہ نے دستخط کیے ہیں۔

یورپی یونین نے اپنے خط میں امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں سے اٴْنہیںاستثنا فراہم کرے ۔ اس سے قبل امریکا نے یورپی کمپنیوں کو ایران نہ چھوڑنے کی صورت میں پابندیوں کی دھمکی دی تھی۔واضح رہے کہ یورپی یونین اپنی ان کمپنیوں کو پابندیوں سے بچانا چاہتی ہے جو ایران میں کام کر رہی ہیں۔