مقبوضہ کشمیر ‘ مسلم لیگ کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی عید الفطر سے پہلے رہائی کا مطالبہ

غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں

جمعہ 8 جون 2018 12:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیرمسلم لیگ نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوںکے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نظر بندوں کی عید الفطرسے پہلے رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان سجاد ایوبی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسرت عالم بٹ،ڈاکٹر قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، آسیہ اندرابی، محمد یوسف میر، شبیراحمد شاہ، خان سوپوری ،اسداللہ پرے،ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی ، معراج الدین نندا، محمد حیات بٹ،حکیم شوکت، فیروز احمد ڈار،مولوی سجاد،پیر سیف اللہ، ایاز اکبر، نعیم خان،امیر حمزہ، فیاض احمد طلاق، محمد الطاف شاہ، محمد یوسف فلاحی، مفتی ندیم، سرجان برکاتی، شکیل احمد ایتو، جاوید احمدفلے ،بٹہ کراٹے،پرویز احمد بٹ، غلام محمد بٹ، محمد ایوب ڈار، محمود ٹوپی والا، محمد ایوب میر، نزیر احمد شیخ، شیخ عمران، جاوید احمد خان، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، طاریق احمد بٹ، ذاکر حسین، برکت علی، جاوید احمد خان، عبدالحمید تیلی، محمد اسحاق پالہ، عبدالرشید بٹ، شاہد یوسف،بشارت احمد ، عاشق حسین،راجہ کلوال، حفیظ اللہ میر،شکیل احمد بٹ،محمد لطیف ڈار، منظور احمد بٹ، عاطف احمد، رئیس احمد میر، سلمان یوسف،سجاد احمد بیگ، مدہ ثر رشید، منظور احمد پرے، عرفان احمد ڈار، عاقب احمد میر، عاشق حسین میر، ناصر عبداللہ، محمد اقبال وانی، بشیر احمد صالح اور دیگر کی غیر مشروط اور فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی نظربندیوں کو اوچھے ہتھکنڈوں سے طول دینا انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی مہذب تاریخ میں کہیں یہ دکھائی نہیں دیتا کہ محض سیاسی بنیادوں پر انسانی حقوق کے پرخچے اڑائے گئے ہوں اور لوگوں کے اظہار رائے کے حق کو طاقت کے بل پر غصب کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں ۔ ترجمان نے نظر بندوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔