مشہور فلم ’’دی میسج‘‘ کی پہلی بار سعودی عرب میں نمائش

1976میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو اس وقت سعودی عرب میں بین کر دیا گیا تھا

جمعہ 8 جون 2018 12:11

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) 1976میں ریلیز ہونے والی مشہور آسکر نومینیٹیڈ فلم ’دی مسیج‘ کی اب پہلی بار سعودی عرب میں بھی نمائش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہدایت کار مصطفیٰ اکاد کی اس فلم میں ظہور اسلام کے وقت کی عکاسی کی گئی ہے جس نے دنیا بھر میں خوب کامیابی حاصل کی۔یہ فلم اب عید الفطر کیموقع پر ریاض پارک کے Vox سنیما میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جسے سعودی سنسر بورڈ نے نمائش کے لیے کلیئر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 1976میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو اس وقت سعودی عرب میں بین کر دیا گیا تھا۔