فینٹسی فلم ’’ہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن: دی ہڈن ورلڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ایکشن فینٹسی فلم اگلے سال یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 8 جون 2018 12:11

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) ہالی ووڈ کی 2010 اور 2014 کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم ’ہاو? ٹو ٹرین یور ڈریگن‘ سلسلے کی تیسری فلم ’ہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن: دی ہڈن ورلڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رائٹر و ہدایتکار ڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کی پس پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کے لیے ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں جے بروشل، کیٹ بلینچٹ، کریگ فرگوسن، امیریکا فریرا، جوناہ ہل، ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

بونی آرنلڈ کی پرڈیوس کردہ اس پریکوئل میں کہانی کومزید آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس (ڈائنوسار) دونوں بڑے ہوچکے ہیں اور ان دونوں نے ایک نیا ڈریگن دوست بھی بنا لیا ہے ۔نئی جگہوں کی کھوج لگاتے ہکاپ اور اس کے ڈریگن برفانی غاروں کے قریب پہنچے ہیں جہاں اٴْسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جس کے بعد اب اسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔ ایکشن فینٹسی فلم اگلے سال یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :