بھارت، احمد آباد میں آدھار کارڈز کی تقسیم کے دوران پنچایت میں کرسی پر بیٹھنے والی دلت خاتون پر 10 افراد کا شدید تشدد

جمعہ 8 جون 2018 12:11

احمد آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) بھارتی شہر احمد آباد میں 48 سالہ دلت خاتون کو آدھار کارڈز کی تقسیم کے دوران پنچایت میں کرسی پر بیٹھنے پر دس افراد نے ڈنڈوں ، آہنی پائپوں، لاتوں اور مکوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا جسے شدید زخمی حالت میں ایک نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان افراد نے خاتون کی مدد کے لئے آنے والے اس کے خاوند اور بیٹے پر بھی تشدد کیا۔دلت خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کا تعلق مقامی دربار برادری سے تھا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے خاتون کو گالیاں بھی دیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور دربار کمیونٹی کے کئی ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :