امریکاکے ائیرپورٹ پر سیکورٹی عملے کی مسلم مسافروں کو نماز سے روکنے کی کوشش

نمازیوں کو نماز سے روکنے پر غیرمسلم افراد مسلمانوں کی حمایت میں بول پڑے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 8 جون 2018 12:30

امریکاکے ائیرپورٹ پر سیکورٹی عملے کی مسلم مسافروں کو نماز سے روکنے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) امریکا کے ایک ائیرپورٹ پر سکیورٹی عملے کی مسلمان مسافروں کو نماز پڑھنے سے روکنے کی بے حدکوشش کی لیکن امریکی شہریوں نے سکیورٹی عملے کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایک ائیرپورٹ پر سکیورٹی گارڈ نے نمازیوں کو نماز سے روکا تو وہاں موجود غیرمسلم افراد احتجاجاً مسلمانوں کی حمایت میں بول پڑے۔ وہاں موجود غیر مسلم مسافروں نے کہا کہ عبادت کرنا مسلمانوں کا حق ہے،انہیں نماز پڑھنے دی جائے۔دیگرلوگوں کی مداخلت پر سیکیورٹی گارڈ خاموش ہوگیا اور مسلمان مسافروں نے اطمینان سے نماز ادا کی۔امریکی ایئرپورٹ پرنماز پڑھتے مسلمانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :