شاہ جہان یوسف این اے 13،کیپٹن (ر)صفدر این اے 14اورپی کے 33،سردار یوسف پی کے 37سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار نامزد

جمعہ جون 12:37

شاہ جہان یوسف این اے 13،کیپٹن (ر)صفدر این اے 14اورپی کے 33،سردار یوسف پی ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) مسلم لیگ (ن)نے ضلع مانسہرہ کے قومی وصوبائی حلقوںکے امیدواروں کے نام فائنل کردئیے ۔مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق سردار شاہجان یوسف این اے 13،کیپٹن (ر)صفدر این اے 14اورپی کے 33،سردار ظہور احمد پی کے 31،نعیم سخی پی کے 32،سردار محمد یوسف پی کے 37سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ہوںگے ۔

(جاری ہے)

ضلع مانسہرہ کے حلقہ پی کے 34کیلئے عمرنواز خان اورسردار وقار ملک میں سے تاحال کسی کا نام فائنل نہیں ہوا ہے ۔ دونوں امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں۔