تیز رفتار کیری سوزوکی اورموٹرسائیکل میں تصادم ،

2موٹرسائیکل سوار شدید زخمی

جمعہ جون 12:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) تیز رفتار کیری سوزوکی اورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 2موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے ۔ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضہ میں لے لی ہے ۔

(جاری ہے)

تیز رفتار کیری سوزوکی نمبری آر آئی398 کی ٹکر سے موٹر سائیکل نمبری آر آئی وی 5841پرسوار دوموٹر سائیکل سوار آصف ولد محمد ،میر افضل ولد چنن خان شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میںایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس تھانہ کوٹ نے کیری ڈبہ کے ڈرائیور قیصر محمود ولد عبدالرزاق کے خلاف 279/337Gکے تحت مقدمہ درج کرکے گاڑی اور موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔