ریحام خان کی کتاب سیاست پر نہیں لکھی گئی،کیپٹن (ر) صفدر

جمعہ 8 جون 2018 12:37

ریحام خان کی کتاب سیاست پر نہیں لکھی گئی،کیپٹن (ر) صفدر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب سیاست پر نہیں لکھی گئی،جس میں جتنی غلطی ہوتی ہے وہ اتنا چھپتا پھرتا ہے، ما ضی میں بھی خواتین نے کتابیں لکھیں لیکن پتہ نہیں مرد کب کتاب لکھیں گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ 2 خاندانوں میں علیحدگی ہوئی جس کے بعد خاتون نے کتاب لکھی یہ کتاب سیاست پرنہیں لکھی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس میں جتنی غلطی ہوتی ہے وہ اتنا چھپتا پھرتا ہے،ماضی میں بھی خواتین نے کتابیں لکھیں لیکن پتہ نہیں مرد کب کتاب لکھیں گی ۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ میں نے کتاب نہیں پڑھی اس لیے میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا ۔

متعلقہ عنوان :