سپریم کورٹ میں خاران میں موبائل کمپنی کے مزدوروں کے قتل کیس کی سماعت

چیف جسٹس کا موبائل کمپنی اور پنجاب حکومت کی جانب سے مقتول اور زخمیوں کو دئیے جانے والا معاوضہ کی رقم متعلقہ سیشن جج کی عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت

جمعہ 8 جون 2018 12:44

سپریم کورٹ میں خاران میں موبائل کمپنی کے مزدوروں کے قتل کیس کی سماعت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) خاران میں مزدوروں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیاموبائل کمپنی نے مزدوروں کے ورثاکومعاوضہ دیاہے جس پر موبائل کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی نی65لاکھ روپے ورثاکومعاوضہ اداکردیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت پنجاب بھی ورثاء کو 65 لاکھ روپے معاوضہ دیگی جب کہ ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت بھی ورثاء کو 10لاکھ روپے معاوضہ دیگی جب کہ بلوچستان حکومت زخمیوں کو بھی 5 لاکھ معاوضہ دیگی۔

عدالت نے اس موقعہ پر حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک معاوضہ کی رقم متعلقہ سیشن جج کوجمع کروائی جائے، سپریم کورٹ نے سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔