عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجوآبائی گائوں میں سپرد خاک

نمازجنازہ منگارخان پلیجوگراونڈ میں ادا کی گئی ‘سیاسی رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعدادکے علاوہ ہزاروں افراد کی شرکت

جمعہ 8 جون 2018 12:44

عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجوآبائی گائوں میں سپرد خاک
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء)سینئر سیاست دان اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی نمازجنازہ منگارخان پلیجوگراونڈ میں ادا کردی گئی۔نمازجنازہ میں سیاسی رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعدادکے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رسول بخش پلیجو کی نمازجنازہ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔اس موقع پر سیاسی رہنماؤں اورکارکنوں نے ایازلطیف پلیجوسے تعزیت بھی کی۔واضح رہے کہ 88 سالہ رسول بخش پلیجو طویل عرصے سے علیل تھے،وہ سانس ،دل اور سینے میں تکلیف کی شکایت کی وجہ سے کلفٹن میں نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔