Live Updates

پشاور میں پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ،

وہ واقعے میں محفوظ رہے پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا

جمعہ 8 جون 2018 12:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر رحمان افضل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، تاہم وہ واقعے میں محفوظ رہے،پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تھانہ بھانہ مانڑی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے امین کالونی کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ کر دی ، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کونسلر رحمان افضل بالکل محفوظ رہے۔ رحمان افضل کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تھانہ بھانہ مانڑی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات