روسی صدر کا دورہ چین

جمعہ جون 12:47

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن جمعہ 8جون سے چین کا سرکاری دورہ شروع کریں گے۔ وہ اس تین روزہ دورے کے دوران چین کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال کے باہر صدر شی جن پنگ اپنے مہمان کا استقبال کریں گے۔ روسی صدر اس دورے سے قبل چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید استحکام دینے کی بات کر چکے ہیں۔ پوٹن اس دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے ویک اینڈ پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :