بھارتی وزیراعظم 9 جون کو چینی صدر سے ملیں گے

جمعہ 8 جون 2018 12:47

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی حالیہ ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

نو جون کو یہ ملاقات چین کے شہر چِنگ ڈاؤ میں ہو گی۔ چِنگ ڈاؤ شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ کا میزبان شہر بھی ہے۔ اس سربراہ اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت اور چینی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔