گلوکارہ شبنم مجید کو بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے بھارت آنے کی دعوت دیدی

شبنم مجید کی گائیکی کا مداح ہوں ، خواہش ہے انہیں لائیو سنوں ‘بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پیغام

جمعہ 8 جون 2018 12:47

گلوکارہ شبنم مجید کو بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے بھارت آنے کی دعوت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) گلوکارہ شبنم مجید کو بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے بھارت آنے کی دعوت دیدی۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک پرموٹر کے ذریعے پاکستان کی معروف گلوکارہ شبنم مجید کو بھارت آنے کی دعوت دی ہے کہ وہ یہاں آکر پرفارم کریں ۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شبنم مجید میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں اور میں انکی گائیکی کا مداح ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں انہیں لائیو سنوں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پاکستان آنے کا موقع ملا تو میں لازمی شبنم مجید سے ملاقات کروں گا ۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے موبائل فون پر شبنم مجید کے ایک گانے کی رنگ ٹون بھی لگا رکھی ہے ۔