ماڈل وگلوکارہ غزل شاہ کی افطارپارٹی،

شوبزوصحافتی شخصیات کی بھرپورشرکت

جمعہ جون 12:47

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ماہ رمضان کے با برکت مہینے میں دیگر شعبوں کی طر ح شوبز سے وابستہ افراد کی طرف سے بھی افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز ماڈل و گلوکارہ اور برکھا پروڈکشن کی سی ای او غزل شاہ کی طرف سے اس کے آفس میں افطار پارٹی کااہتمام کیا گیاجس میں شوبز وصحافت سے وابستہ شخصیات میگھا ، بائواصغر،ماجد ملہی ، جوجی علی خان، ،عینی طاہرہ، ڈاکٹر اجمل، محمد ساجد علی ساجد،ندیم سلیم ،رحمان شوکی،گل رانا ،نعمان نومی،رانا علی ،سنی رحمان ،اقراء لائبہ ،غلام عباس ،،قدیر خان ودیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر غزل شاہ کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے با برکت مہینے میں ہر سال افطار پارٹی کر کے دلی سکون ملتا ہے ۔