گلوکارطارق خوشحال نوشہروی خوش نصیب نکلا،

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے شاگردی میں لے لیا

جمعہ 8 جون 2018 12:47

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء)مشہورزمانہ گیت’’کتھے اج چلی ایں گلابی سوٹ پاکے‘‘کوگاکر ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے معروف فوک گلوکار طارق خوشحال نوشہروی خوش نصیب نکلا،بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے گلوکار طارق خوشحال نوشہروی کو اپنی شاگردی میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق معروف فوک گلوکار طارق خوشحال نوشہروی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے باقاعدہ شاگرد بن گئے ہیں اور ان کو عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی شاگردی میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق خوشحال نوشہروی نے مزید بتایا کہ وہ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے گھر تقریبا 4ماہ تک رہے ہیں،اور انہوں نے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو کامیاب باپ،شوہر اور استاد کے روپ میں دیکھا ہے،طارق خوشحال نوشہروی نے مزید بتایا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی شاگردی کا اعزاز ملا،معروف گلوکار نے مزید بتایا کہ جلد ہی ان کا نیا ویڈیوالبم منظرعام پر آرہا ہے جس میں معروف شعراء کرام ایم اے تبسم ،خادم وسائی پوری،نزاکت علی گورائیہ جیسے نامور شاعروں کا کلام شامل کیا گیا ہے ،اور امید ہے کہ یہ البم اپنے پرستاروں کے دلوں میں ضرور گھر کریگا۔