پروڈیوسر ایم جاوید اقبال کی ٹیلی فلم ’’وسوسے‘‘میں نئے فنکاروں کو کاسٹ کیا جائیگا

جمعہ جون 13:03

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ڈرامہ سیریل،،دھواں آنکھیں،، ہم اداس لوگ،، سمیت متعدد اسٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر ایم جاوید اقبال نے کہا ہے ۔کہ وہ اپنی نئی ڈرامہ سیریل ،،وسوسے،،کی ریکارڈنگ اگلے ماہ سے شروع کرینگے۔

(جاری ہے)

اور اس ٹیلی فلم میں سنئیر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کو بھی کاسٹ کیا جائیگا۔اس ٹیلی فلم کی کہانی معروف رائٹر ایم اے تبسم نے لکھی ہے۔اور اس کی ہدایات دینے کے لئے مختلف ھدائیتکاروں سے بات ہورہی ہے۔ایم جاوید اقبال نے بتایا کہ اس ٹیلی فلم کے گیت ارشاداحمدانصاری اور ایم اے تبسم سے لکھوائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :