عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی۔۔۔ حکومت نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا

5چھٹیوں کے اعلان کے بعد اب کیا خبر آگئی۔۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جون 2018 12:36

عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی۔۔۔ حکومت نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جون 2018ء) : گذشتہ روز وفاق کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔لیکن عید کی چھٹیوں سے متعلق وفاقی کے مبہم نوٹی فکیشن نے سرکاری ملازمین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے۔ وفاق کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں تاریخ کے حساب سے عید کی چھٹیاں چار بنتی ہیں، لیکن نوٹی فکیشن میں ہفتہ وار دنوں کے حساب سے 5 چھٹیاں لکھ دی گئی ہیں، وفاق کی جانب سے جاری کئے گئے مبہم نوٹی فکیشن پر عوام بھی چکرا کر رہ گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کا تو اعلان کر دیا گیا ہے لیکن جاری کردہ نوٹی فکیشن میں تاحال یہ ابہام ہے کہ چھٹیاں چار ہیں یا پانچ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کی سمری تیارکی۔

(جاری ہے)

جس کے تحت عیدالفطر کی چھٹیاں 14جون سے 18جون تک کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے سرکاری اور نجی محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹیوں کی خوشخبری سنائی گئی۔

وفاقی وزرات داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کی سمری تیارکی اور بتایا گیا کہ عیدالفطر کی چھٹیاں 14جون سے 18جون تک کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔ تاہم اب نگرا ں حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا جاری کیا گیا نوٹیفکیشن مبہم ہے جس میں دی گئی تاریخ کے مطابق چار دن بنتے ہیں جبکہ ہفتہ وار دنوں کے حساب سے پانچ دن لکھ دئے گئے ہیں۔ اسی ابہام کی وجہ سے سرکاری ملازمین سمیت پوری عوام بھی کشمکش کا شکار ہے اور یہ طے کرنے سے قاصر ہے کہ آیا ان کو عید الفطر پر چار چھٹیاں ہوں گی یا پانچ۔ وفاق کی جانب سے تاحال اس ابہام پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :