کنگنا رناوت کے فلم ’’مینٹل ہے کیا‘‘ کے کردار کی جھلک جاری

جمعہ جون 13:03

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے فلم ’’مینٹل ہے کیا‘‘ کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار پراکاش کولا مودی کی فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ میں ادکارہ کنگنا رناوت کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں وہ وائس اوور آرٹسٹ (voice over) کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اداکارہ فلم کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی کے لئے جلد لندن جائیں گی جو 35روز تک جاری رہے گی، فلم کی ٹیم ان دنوں دوسرے شیڈول کی عکسبندی کے لئے لندن میں موجود ہے، جہاں فلم کے گانے اور اہم مناظر کی اہم مقامات لندن ٹاور برج، آکسفورڈ سٹریٹ اور براڈ وے تھیٹر میں عکسبندی کی جائے گی، فلم میں اداکار راج کمار رائو، کنگنا رناوت، امیرا دستور اور ستیش کوشک شامل ہیں۔