ایشوریہ رائے بچن فلم ’’فنے خان ‘‘کی کامیابی کی ضمانت ہوں گی، انیل کپور

جمعہ جون 13:03

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن فلم ’’فنے خان ‘‘کی کامیابی کی ضمانت ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ فلم ’’فنے خان میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے مد مقابل کام نہیں کر رہے لیکن ان کے بغیر فلم کا تصور نہیں کر سکتے اور یہ فلم ان کے بغیر ناممکن تھی کیونکہ وہ فلم کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہیں۔

فلم کی کہانی باپ کے گرد گھومتی ہے جس کی اپنے بیٹے کے خوابوں کو پورا کی خواہش ہوتی ہے جو (aspirational singer.) ہوتا ہے جبکہ ایشوریہ رائے بچن گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور راج کمار رائو ایشوریہ کی محبت کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 3اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :