نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی ولیمہ تقریب جولائی میں ہو گی

جمعہ 8 جون 2018 13:03

نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی ولیمہ تقریب جولائی میں ہو گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی ولیمہ تقریب جولائی میں ممبئی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا اور اداکار انگد بیدی 10 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اس سلسلے میں اداکار انگد بیدی کا کہنا ہے کہ وہ اور نیہا امید کر رہے ہیں کہ وہ اپنے بالی وڈ دوستوں اور دوستوں کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے میں ولمیہ تقریب ہو گی۔ انہوں نے مہمانوں کی لسٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ولیمہ تقریب میں ان کے تمام قریبی دوست شرکت کریں لیکن وہ اس وقت شہر میں نہیں ہیں، ان کے دوست اشیش نہرا، اداکار امیتابھ بچن، سلمان خان بھی اپنی فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔