چین آسٹریلوی وزیر خارجہ کو دورہ کرنے کی اجازت دے، آسٹریلوی درخواست

جمعہ 8 جون 2018 13:03

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) آسٹریلوی حکومت نے چین سے درخواست کی ہے کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے لیے وزیر خارجہ کے دورے کی منظوری دی جائے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارہ کے مطابق آسٹریلوی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ چین کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے کسی تاریخ کے تعین کی کوششیں جاری ہیں۔ آسٹریلوی درخواست پر چین کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ 2014ء کے بعد سے آسٹریلیا اور چین کے وزرائے خارجہ نے تواتر کے ساتھ سالانہ بنیاد پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں آسٹریلوی وزیر خارجہ جٴْولی بشپ گزشتہ برس بیجنگ کا دورہ کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :