بھارتی انڈر 19 ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا انڈر 19 ٹیم کیخلاف دو چار روزہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی

بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا صاحبزادہ ارجن ٹنڈولکر چار روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کریگا

جمعہ 8 جون 2018 13:11

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) بھارتی انڈر 19 ٹیم آئندہ ماہ دورے کے دوران سری لنکا انڈر 19 ٹیم کے خلاف دو چار روزہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی ،ْبھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا صاحبزادہ ارجن ٹنڈولکر چار روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کرے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے آئندہ ماہ دورہ سری لنکا کیلئے انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا صاحبزادہ ارجن ٹنڈولکر چار روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کر گا تاہم وہ ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا، بھارتی انڈر 19 ٹیم آئندہ ماہ دورے کے دوران سری لنکا انڈر 19 ٹیم کے خلاف دو چار روزہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :