نواز شریف کی ملکی سیاست میں واپسی۔۔۔ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جون 2018 12:41

نواز شریف کی ملکی سیاست میں واپسی۔۔۔ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جون 2018ء) : نواز شریف نے سرگودھا سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے سرگودھا کے حلقہ این اے 90 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ، نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مجھ پر پارلیمنٹ کے دروازے بند نہیں کر سکتا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیرا عظم نواز شریف کے ہم نام نواز شریف نے این اے 120سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں این اے120 میں بطور آزاد امیدوار کھڑا ہوا ہوں اور میں قائد مسلم لیگ ن  میاں محمد نوازشریف کو اپنا لیڈر مانتا ہوں۔

اور خود بھی انہی کو ووٹ ڈالوں گا ۔ سابق وزیراعظم  نواز شریف کے نام پر اپنا نام رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے نوازشریف نے بتایا کہ میرے والد جن کا نام محمد شریف ہے ، ان کو میاں محمد نوازشریف سے بہت محبت تھی تاہم اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بیٹے کا نام نوازرکھا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محمد شریف نے اپنے بڑے بیٹے کا نام تو سابق وزیراعظم پاکستان کے نام پر رکھ دیا لیکن محمد شریف نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے نام پر محمد شہباز ہی رکھا ہے۔

اس طرح باپ کا نام محمد شریف جبکہ بڑا بیٹا نواز شریف اور چھوٹا شہبازشریف کہلاتا ہے۔  عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے اُمیدوار نواز شریف نے کہا کہ وہ اور اس کا پورا خاندان نواز شریف سے بے حد محبت کرتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بھی نواز شریف کو ہی ووٹ ڈالیں گے۔ این اے 90 سے الیکشن لڑنے کا اعلان  کرتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ اپنے خاندان سے فی الحال میں ہی عام انتخابات میں کھڑا ہو رہا ہوں اور مجھے اپنی خاندان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔