روسی صدر چین کے تین روزہ سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

جمعہ 8 جون 2018 13:12

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن چین کے سرکاری دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے ،میڈیاارپورٹس کیمطابق وہ اس تین روزہ دورے کے دوران چین کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال کے باہر صدر شی جن پنگ اپنے مہمان کا استقبال کریں گے۔ روسی صدر اس دورے سے قبل چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید استحکام دینے کی بات کر چکے ہیں۔ پوٹن اس دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے ویک اینڈ پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :